جنیوا میں جبری گمشدگیوں پر پہلی عالمی کانگریس کا انعقاد

جنیوا (نمائندہ خصوصی) جبری گمشدگیوں سے متعلق پہلی عالمی کانگریس 15 سے 16 جنوری تک جنیوا میں انعقادکیاگیا ، جو انسانی حقوق کی اس سنگین خلاف ورزی کو روکنے اور اسے ختم کرنے کی عالمی جنگ میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرے گی۔ عالمی کانگریس سے حکومتوں، متاثرین، سول سوسائٹی کی تنظیموں کو اکٹھا کرنے میں مدد ملے گی .

عالمی کانگریس سے بین الاقوامی اداروں کو بات چیت کو فروغ دینے کیلئے اور دنیا بھر میں جبری گمشدگیوں کے خاتمے کیلئے ایک اجتماعی راستہ طے کریگا۔ دو روزہ ایونٹ کے دوران، جبری طور پر لاپتہ ہونے والوں کی بین الاقوامی ذمہ داری، تلاش کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے اور متاثرین، حقوق کے محافظوں، وکلاء اور صحافیوں کی حفاظت جیسے موضوعات پر  مباحثے منعقدکئے گئے.

اپنا تبصرہ لکھیں