امریکی صدر جوبائڈن کا یوکرین کیلئےلونگ رینج میزائل حملوں کے بعد اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں دینے کا بڑا اعلان کردیا.ترجمان پوٹن کاکہناہے کہ امریکہ براست یوکرین ، روس جنگ میں کود پڑا ہے۔امریکی صدربائڈن کا بڑا فیصلہ ، بڑا یو ٹرن ،انیٹی پرسنل مائنز کے استمعال کی حمایت کردی.امریکی صدربائڈن نے کینیڈا اوٹاوا 1997 معاہدے کی خود نفی کر دی ۔روس ، امریکہ سمیت 164 ممالک کی طرف سے بارودی سرونگوں کے استمعال پر پابندی کیلئے دستخط کئے ہوئے ہیں .
روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین نے امریکی ساخت کے چھ لونگ رینج بیلاسٹیک میزائل ATACMS روسی سر زمین پر داغے ہیں.روس کی طرف سے روسی ہتھیاروں کے ذخیرے کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے.بائیڈن کی طرف دو روز قبل گرین لائٹ کے بعد یہ حملہ کیا گیا ۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلسنسکی کی طرف سے حملے کی تردید یا تصدیق سے انکار سامنے آرہاہے.
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنی افواج کو جوہری ہتھیار اپ ڈیٹ کرنے کا عندیہ دے دیاہے.امریکہ کی طرف سے روس کو غیر ذمہ داری کے مظاہرے پر وارننگ جاری کی گئی ہے.بائڈن کے ان اقدامات سے خطے میں تیسری عالمی جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ۔عوامی رائے میں بائڈن اپنے آخری ایام میں ایک نئی بڑی جنگ شروع کرنے جا رہے ہیں.
یوکرین کی طرف سے روسی سر زمین پر لونگ رینج میزائل حملوں اور بارودی سرنگوں کے استعمال سے ایسڑن یوکرین میں حالات مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ ہے.یوکرین کے حملے کے بعدروس کی طرف سے مہلک ہتھیاروں کے استعمال کی تیاری شروع کرنے کاعندیہ دیاگیا ہے.
یوکرین کی طرف سے 245 روسی فوجی ٹھکانوں ، 16 روسی ائیر بیس کو نشانہ بنانے کی تیاری شروع کردی گئی ہے.ٹرمپ کے اتحادیوں نے بائیڈن کو خبردار کیا ہے کہ دور مار میزائلوں کی اجازت سے عالمی جنگ کا خطرہ مول لیا جا رہا ہے.ٹرمپ جوئینر کی طرف سے بائیڈن پر سخت تنقیدکی جارہی ہے ، X پر پیغام میں کہاہے کہ بائیڈن میرے والد ٹرمپ کے حلف اٹھانے سے پہلے ہی تیسری عالمی جنگ برپا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں.
لانگ رینج گائیڈڈ میزائلATACMS سپر سونک 190 میل تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے.یوکرین جنگ میں امریکہ اور یورپ اب تک 341 ارب ڈالرز خرچ کر چکے ہیں.آرمی ٹیکٹیکل میزائل بیلسٹک سسٹم سپر سونک میزائل حملوں سے روسی فوجوں کو پیچھے دھکیلنے کی آخری کوشش کی جارہی ہے.یوکرین ابھی تک اس جنگ میں اپنا 20% علاقہ روس کے ہاتھوں گنوا چکا ہے.