یوکرین کے صدر زیلنسکی نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ان کو روسی صدر ’پیوٹن‘ کے نام سے کہہ کر بلانے کو غلطی قرار دے دیا۔
واشنگٹن میں نیٹو اجلاس کے بعد اسٹیج پر خطاب کے دوران صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ وہ اب مائیک یوکرین کے صدر کے حوالے کریں گے جو بہت حوصلہ مند اور پرعزم ہیں، خواتین اور حضرات اب صدر پیوٹن بات کریں گے۔
امریکی صدر جو بائیڈن کی غلطی پر یوکرینی صدر کا بیان سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ بائیڈن کا انہیں پیوٹن کہہ کر بلانا ایک غلطی ہی تھی۔
آئرلینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زیلنسکی کا کہنا تھا کہ امریکا نے یوکرینی شہریوں کی بہت مدد کی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ہم کچھ غلطیوں کو بھول سکتے ہیں۔