جو ملک انٹرنیٹ بند کر دیتا ہو وہاں ترقی نہیں ہو گی:شاہد خاقان عباسی

برطانیہ(نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم اور نئی سیاسی جماعت” عوام پاکستان “کے روح رواں شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ جو ملک انٹرنیٹ بند کر دیتا ہو وہاں ترقی نہیں ہو گی.پیکا کے ذریعے آزادیوں کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے.موجودہ حکومت نے ایک بھی قانون عوام کی فلاح کا نہیں بنایا .احسن اقبال کے اڑان پاکستان میں صرف ہد دئیے ہیں، راستہ نہیں بتایا .اس حکومت نے آج تک ایک پالیسی نہیں بنائی.ہم نے ن لیگ اصول کی بنیاد پر چھوڑی ہے.نوازشریف کو 8 فروری کو اللہ نے موقع دیا، انہوں نے گنوا دیا .اگر نوازشریف 8 فروری کو الیکشن ہار تسلیم کر لیتے تو آج پاکستان کا نقشہ مختلف ہوتا.

ن لیگ حکومت کےسابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی اس موقع پر اظہارخیال کیااور کہاکہ انڈیا کے گریجوئیٹ گوگل اور مائیکروسافٹ کے صدور ہیں شہباز شریف ترقی کا نہیں بلکہ اپنی حکومت چلانے کا سوچ رہے ہیں.پاکستان میں خطے کی سب سے مہنگی بجلی اور گیس فروخت ہو رہی ہے.پاکستان میں افراط زر میں کمی آئی ہے مگر مہنگائی مزید بڑھی ہے .عوام کی قوت خرید میں کمی آئی ہے .پاکستان کا ہر شہری گزرتے سال کے ساتھ غریب ہو رہا ہے.چالیس فیصد پاکستانی خط غربت سے نیچے ہیں .سات کروڑ بچے خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں .شہباز شریف صرف اپنی کرسی بچانے کیلئے بیٹھے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں