جُگنی کنگ عارف لوہار کا شاندار لائیو کنسرٹ 20 جولائی کو ٹورنٹو میں ہوگا

ٹورنٹو (نمائندہ خصوصی)معروف لوک گلوکار اور جگنی کنگ عارف لوہار اور لوہار بوائز 20 جولائی 2025 کو ٹورنٹو کے گریٹ کینیڈین کیسینو ریزورٹ میں اپنے مداحوں کو محظوظ کرنے آ رہے ہیں۔ شائقین موسیقی کیلئےیہ ایک نایاب موقع ہوگا جہاں وہ زندہ دِل انداز میں عارف لوہار کی جگنی اور دیگر معروف نغمات سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

تقریب میں معروف فنکار روچ کِلّا اور دیپ جندو بھی خصوصی پرفارمنس پیش کرینگے، جس سے کنسرٹ کی رونق دوبالا ہو جائیگی۔یہ کنسرٹ راحت بیکری، روجرز اور سیلولر پوائنٹ کی جانب سے پیش کیا جا رہا ہے جبکہ سن رے رئیل اسٹیٹ (Ray Gupta) بطور مرکزی اسپانسرمیں شامل ہے۔

کنسرٹ 20 جولائی کی شام 6:30بجے گریٹ کینیڈین کیسینو ریزورٹ، 1133 کوئینز پلیٹ ڈرائیو، ایٹوبیکو، ٹورانٹو، M9W 0G4پرہونے جارہاہے ۔ ٹکٹس صرف 29 ڈالر سے شروع ہو رہے ہیں اور Ticketmaster.ca پر دستیاب ہیں۔

واجد ملک: 3333-827-416،بوبی میکر: 5300-303-416اورامر بھاٹیا:1969-918-416 سے مزید معلومات کیلئے رابطہ کیاجاسکتاہے ۔

اس ایونٹ کے اسپانسرز میں Bread Salt Afghan Cuisine، Onkar Travels، Business Loan
Narweet Virdi (Sales ، Representative) اور (Etobicoke) Chaiiwala of Londonمیں شامل ہیں۔شائقین سے گزارش ہے کہ وقت پر اپنی نشستیں محفوظ کر لیں تاکہ اس ناقابل فراموش شام کا بھرپور لطف اٹھا سکیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں