جھانوی کپور کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

فوڈ پوائزننگ کے باعث اسپتال میں زیرعلاج بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جھانوی کپور کو ڈسچارج کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جھانوی کپور کو رواں ہفتے شدید فوڈ پوائزننگ کے بعد ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، وہ اب بہتر محسوس کررہی ہیں اور اسپتال سے گھر منتقل ہوگئی ہیں۔

اداکارہ کے والد بونی کپور نے تصدیق کی کہ جھانوی کپور کو آج صبح ڈسچارج کردیا گیا ہے اور اب وہ اچھا محسوس کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپوٹ کے مطابق جھانوی کپور جلد اپنی نئی فلم ’الجھ‘ کی تشہیری مہم شروع کریں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں