پنجاب کے ضلع جھنگ میں 5 افراد نے غیرت کے نام پر ایک نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے برہنہ کرکے گلیوں اور سڑک پر گھماتے رہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ محلہ پپلیانوالہ میں پیش آیا جہاں تین بھائیوں وقاص، ابوبکر اور جنید نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ مقامی رہائشی علی رضا کو گلی سے گزرتے ہوئے پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
اس دوران ملزمان نے اسے برہنہ کردیا اور تشدد کرتے رہے، اہل علاقہ کی مداخلت پر ملزمان نوجوان کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو شبہ تھا کہ نوجوان ان کے گھر پر بری نظر رکھتا تھا۔ تھانہ کوتوالی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔