پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ و میزبان حنا خواجہ بیات نے بارش کے بعد ہونے والے نقصانات کو دیکھتے ہوئے حکومت پر برہمی کا اظہار کر دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ و میزبان نے انسٹااسٹوری میں امریکا میں لی گئی اپنی ایک یاد گار تصویر شیئر کی ہے۔انسٹااسٹوری میں شیئر کی گئی تصویر میں ان کے عقب میں امریکی ریاست ورجینا کی عمارت ’ویسٹ ورجینا کیپٹل بلڈنگ‘ موجود ہے۔
انہوں نے امریکی حکومت کی تعریف اور مقامی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ’برسات تو ہر جگہ ہوتی ہے، مگر جہاں قوم کے ٹیکس کا پیسہ ان کی سہولتوں پر لگایا جاتا ہے، وہاں وہ واقعی رحمت بن کر برستی ہے‘۔