بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کی والدہ اندرا بہادری کی بھوپال میں موت کی اطلاعات کی بچن خاندان نے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ امیتابھ بچن کی خوشدامن حیات ہیں اور بالکل ٹھیک ہیں۔ بدھ کی صبح متعدد رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ جیا بچن کی والدہ 94 برس کی عمر چل بسیں۔
ان اطلاعات میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ موت کے وقت وہ بھوپال میں تھیں اور کچھ اور عرصے سے وہ ڈاکٹروں کی زیر نگرانی تھیں۔ تاہم بچن خاندان کے قریبی ذرائع نے ان افواہوں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ جیا بچن کی والدہ حیات اور بالکل تندرست ہیں۔