جی ٹی 20 کینیڈا: ڈیلا ہوٹل میں افتخار احمد کے ساتھ ملاقات،صحافیوں کودلچسپ جواب

ٹورنٹو، کینیڈا ( علی ڈوگر سے) آج ڈیلا ہوٹل ایئر پورٹ پر پاکستان کے مشہور کرکٹرز کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کی خاص بات پاکستان کے مایہ ناز بلے باز افتخار احمد، جنہیں “چاچا” کے نام سے جانا جاتا ہے، کی موجودگی تھی۔جنگ کینڈا کے نمائندے علی ڈوگر نے افتخار احمد سے کچھ سوالات کیے، جن کے جوابات سننے کے لائق تھے۔علی ڈوگر نے گراونڈمیں وکٹ کے حوالے سے بات کی کہ پچ اس سٹینڈرڈپر نہیں تھی کبھی بال نیچے رہ جاتی تھی ، کبھی سلو ہوجاتی تھی اور کبھی بائونس ہوجاتی تھی تو آپ کو ایڈجسٹ کرنے کالئے کیا کرنا پڑا کہ آپ نے اچھاسکور کیا.

افتخار احمد نے جواب دیا کہ میری تیاری مختلف ہوتی ،جووکٹ سلو ہوتی ہے وہاں آپ تھوڑا ٹائم لیتے ہو،اور میرے خیال میں جب ٹائم لیتے ہوتوآپ کوٹائم ملتا ہے بائونس کرنے کاتواس چیزکامیں انتظارکررہاتھااور میرارول یہی ہے میرامائنڈیہی ہےمیری مینجمنٹ سے یہی بات ہوئی ہے کہ آپ پوراکھیلوں کیونکہ جب آپ پوراکھیلتے ہوتوجتنے بھی آپ کے ساتھ ہیں توان کواپنے ساتھ کھیلائو.یہی میرارہل ہے ٹیم میں.
آج جی ٹی 20 کینیڈا میں کوئی میچ نہیں کھیلا گیا۔ کل سے دوبارہ پلے آف کا آغاز ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں