اوٹاوا(نمائندہ خصوصی)جی 7 ممالک. کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکا کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندےنےایک مشترکہ اعلامیہ میں کہاہے کہ ہم22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے سنگین دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
ہم بھارت اور پاکستان دونوں سے بھرپور اپیل کرتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں کیونکہ مزید فوجی کشیدگی خطے کے امن و استحکام کیلئےشدید خطرہ بن سکتی ہے۔ ہم دونوں ممالک کے عام شہریوں کی سلامتی کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔
ہم فوری طور پر کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کرتے ہیں اور دونوں ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ براہِ راست اور بامقصد مکالمے کے ذریعے ایک پرامن حل کی جانب پیش رفت کریں۔ہم حالات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور ایک فوری، پائیدار اور سفارتی حل کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔