جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کسی سیاسی اتحاد کے بغیر اپنی تحریک خود چلائے گی۔
جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جےیوآئی کسی سیاسی اتحادکےبغیراپنی تحریک خودچلائے گی، ماضی قریب میں سیاسی اتحادوں کےتجربےاچھےنہیں رہے، ہم مزید کسی کوشرمندہ کرناچاہتے ہیں اورنہ ہوناچاہتے ہیں۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا کردار پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کریں گے، ایشو ٹو ایشودیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد ہوسکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ 2018کےبعداسمبلیاں اپنی اہمیت کھو بیٹھی ہیں، اس سیاست میں جمہوریت اپنامقدمہ ہاررہی ہے اور سیاسی عدم استحکام معیشت پراثر انداز ہو رہی ہے۔
جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ریاست ہی غیرمستحکم ہوجائےتوبنگلادیش جیسےحالات پیداہوتےہیں، ہم بنگلہ دیش جیسے حالات کی جانب نہیں جانا چاہتے، عوام کامقدمہ قومی سطح پرلڑناچاہتا ہوں لیکن ہمارےاعتراضات اور تحفظات کودورکیاجائے۔
آئی ایم ایف کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ہمارا بجٹ اب آئی ایم ایف بناتا ہے ہماری معیشت انکےقبضےمیں چلی گئی ہے، ایک زمانہ تھا پاکستان نےآئی ایم ایف کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا تھا وہ گھٹنے میں آکربیٹھ گئےتھے، آج وہ ہماری گردن سےپکڑتے ہیں اور سانس نہیں لینے دے رہے۔
سربراہ جے یو آئی نے بتایا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد کالونیل سسٹم ختم ہوگیا ہے، غریب ممالک کومعاشی، دفاعی اور سیاسی طور پر کنٹرول کیا جاتا ہے ،اس کیخلاف قوم کو متحد ہونا ہوگا۔