’’جے یو آئی کی پالیسیاں کسی کی خوشنودی، سہولتکاری کیلئے نہیں‘‘: مولانا عبدالغفور حیدری

راولپنڈی: مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جے یو آئی کی پالیسیاں کسی کی خوشنودی اور سہولتکاری کیلئے نہیں ہیں۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی مسودہ سامنے آیا، ہم نے اسے پڑھا اور جانچا ہے، اگر بل کو من وعن تسلیم کیا جاتا تو ملک کیلئے تباہی کا سبب بنتا۔انھوں نے کہا کہ ہم نے بل کے معاملے پر اپنی رائے قائم کی، ہماری رائے کو پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اور پی پی تسلیم کریں تو منع نہیں کرسکتے۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ عوام اور سیاسی جماعتیں ہمارے موقف کی تائید کرتی ہیں، حکومت کے لوگ بھی ہمارے موقف کی تائید کرتے ہیں۔رہنما جے یو آئی کا کہنا تھا کہ حکومتی لوگ کہتے ہیں کہ ہم اقتدار میں ہیں اس لیے مجبور ہیں، آئینی ترمیم پر ہمارے ڈٹ جانے کے باعث یہ معاملہ ٹل گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں