حاجی محمدجمیل کاپاکستانی کبڈی ٹیم کے اعزازمیں عشائیہ

ٹورنٹو(نمائندہ خصوصی)ٹورنٹومیں سماجی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے معروف شخصیت اورطباق ریسٹورینٹس کے مالک اورانجمن آرائیاں کینیڈاکے صدرحاجی محمدجمیل کی جانب سے پاکستان کے نامورکبڈی کھلاڑیوں کے اعزازمیں مسی ساگامیں شاندارعثائیہ کااہتمام کیاگیا.جس میں 22نامورکبڈی کھلاڑیوں اورآرگنائزرزکےعلاوہ ممبر پارلیمنٹ رانامحمداسلم ،کنزرویٹوپارٹی کے سابق امیدواروں ٹم اقبال اورمحمداسحاق نے بھی خصوصی شرکت کی ۔

مسی ساگاکے طباق ریسٹورنٹ میں ہونیوالے اس عشائیہ میں تمام شرکا کوخوش آمدیدکہتے ہوئے طباق ریسٹورنٹ کے مالک حاجی محمدجمیل نے کہاکہ پاکستان میں کرکٹ ایساکھیل ہے جیسے سرکاری اورپرائیوٹ اداروں کی مکمل سرپرستی حاصل رہی ہے لیکن ہاکی ،نیزہ بازی ،کبڈی جیسے کھیلوں اورکھلاڑیوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کیاجاتارہاہے یہ رویہ ان کھلاڑیوں کے ساتھ درست نہیں ماناجاسکتااس لئے ہماری کوشش ہے کہ پاکستان سے آنیوالے ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اورپذیرائی کریں ۔

آج کے عشائیہ کامقصداسی کوشش کاحصہ ہے حاجی محمدجمیل نے مزیدکہاکہ یہ کبڈی کے کھلاڑی میری مٹی کے کھلاڑی ہیں اوریہ ایک ہی مٹی کے ایک ہی زمین کاحصہ ہیں اس لئے میں ان نوجوان کھلاڑیوں کی پذیرائی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھونگااورتمام شرکاسے بھی امیدکرونگاکہ وہ بھی اس مقصدکیلئے اپنی اپنی کوششیں جاری رکھیں ۔ہملٹن سے لبرل پارٹی کے رکن رانامحمداسلم نے تقریب کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری لبرل پارٹی کی حکومت کینیڈامیں رہنے والے امیگرینٹس اوران کے کلچرل ویلیوزکوبہت قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے اسی لئے ہماری حکومت امیگریشن کی بہت زیادہ پذیرائی کرتی رہتی ہے ۔

کنزرویٹوپارٹی کے سابق امیدوارمحمداسحاق نے کہاکہ اونٹاریوکی صوبائی حکومت ہرطرح کے کھیلوں کی مکمل پذیرائی کررہی ہے ۔کنزرویٹوکے سابق امیدوارٹم اقبال نے اس موقع پرکہاکہ ہم کبڈی کے کھلاڑیوں کوکینیڈامیں خوش آمدیدکہتے ہیں اورامیدکرتے ہیں کہ طباق ریسٹورنٹ کے مالک حاجی محمدجمیل کی طرح کمیونٹی کے دیگرکاروباری حضرات بھی کرکٹ کے علاوہ دیگرکھیلوں اورکھلاڑیوں کی بھی سرپرسرتی کریں.

اس پرتکلف تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انجمن آرائیاں کے سینئرنائب صدرڈاکٹردائودنے کہاکہ ہم اپنی مٹی کاقرض بیرون ملک بیٹھ کراس طرح ہی اداکرسکتے ہیں کہ اپنے وطن سے آنیوالے کھلاڑیوں اورفنکاروں کی بھرپورپذیرائی کریں ۔کبڈی کے ان نامورکھلاڑیوں کے کینیڈامیں آرگنائزربلال سلامت جٹول نے اس موقع پرطباق ریسٹورنٹس کے مالک حاجی محمدجمیل سے اظہارتشکرکرتے ہوئے کہاکہ اگرکبڈی کے کھلاڑیوں کوایسے ہی اندازسے بیرون ملک پذیرائی حاصل ہوتی رہے توپاکستانی نوجوان انتہائی ہونہارہیں وہ اپنے ملک پاکستان کانام زیادہ بہترطورپرروشن کرسکیں گے ۔

پاکستان سے کبڈی کے نامورکھلاڑیوں نے تقریب کورونق بخشی ان میں شہزاداکمل ڈوگر،میاں آصف عرف آصف ،راشدجٹ ،حافظ زین راجہ ،محبوب واہلہ ،سخاوت رندھاوا،مزمل سندھو،عقیل انصاری ،پپی جٹ ،راشدملک ،رانامیرعلی ،راشدگجر،سیف جٹ ،جاویدوڑائچ ،رضاحیدر،عاصم راجہ ،ہارون جٹ ،میاں مقدس ،شہبازپاڑا،اعجازپارس ،عرفان بلا،وسیم کمبوہ ،شہرام ساجدبھٹو،کبڈی کے معروف پاکستانی کمنٹیٹرولیداحمدشامل تھے ۔

تقریب میں معززین شہرکی ایک بڑی تعدادنے بھی اس عشائیہ میں شرکت کی جن میں تنظیم آرئیاں کینیڈاکے سینئرنائب صدرڈاکٹردائوداحمد،جنرل سیکرٹری میاں محمداشرف ،سینئرنائب صدریونس شیرازی ،(اکائونٹنٹ ) اکبروڑائچ ،راجہ محمدشفیق ،سعیدشیرازی ،طلحہ احمد،تنظیم آرائیاں کینیڈاکے میڈیاکوآرڈینیٹرمہمندجان ،ظفرشاہ ،ڈاکٹرنقوی اوردیگرشامل تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں