جدہ(سعودی وزارت حج و عمرہ)سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ حج سیزن کیلئےویزوں کا اجرا 8 فروری سے شروع کیا جائیگا۔ وزارت کے مطابق حج سے چار ماہ قبل ویزوں کا اجرا قبل ازوقت کرنے کا مقصد عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ 73 حج خدمات فراہم کرنیوالے اداروں کے ساتھ بنیادی معاہدے مکمل ہوچکے ہیں،بیرون مملکت سے آنیوالے عازمین حج سے متعلق 100 فیصد معاہدے بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔وزارت کے مطابق اب تک 7 لاکھ 50 ہزار عازمین حج کی رجسٹریشن مکمل کی جاچکی ہے جبکہ 30 ہزار عازمین کی بکنگ ان کے اپنے ملکوں سے براہ راست کی گئی ہے۔

