حج کیلئے روانہ انڈونیشین خاتون مدینہ جاتے ہوئےجہازمیں انتقال کرگئی

سعودی عرب(بیورورپورٹ)انڈونیشیا سے شوہر کے ساتھ حج کیلئے روانہ خاتون سعودی عرب لینڈنگ سے قبل ہی انتقال کرگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 65 سالہ خاتون کا تعلق انڈونیشیا کے وسطی صوبے جاوا سے ہے ، خاتون مدینہ جانیوالی پرواز میں موجود تھیں جس دوران خاتون نے چکر آنے کی شکایت کی اورپھر گر کر انتقال کرگئیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا سمیت دنیا بھر کے مسلمان مذہبی فریضے کی ادائیگی کیلئےسعودی عرب پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

تاہم، انڈونشیا کے وسطی صوبے جاوا سے تعلق رکھنے والے خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ حج کی ادائیگی کیلئے اپنے ملک سے روانہ ہوئی تاہم وہ مقدس سرزمین پراترنےسے قبل ہی دنیا فانی سے کوچ کرگئیں۔خاتون کا انتقال صبح 3:12 پر اُس وقت ہوا ۔

ڈاکٹروں نے ایک دن بعد دائمہ کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا جس کے مطابق خاتون کی موت کی وجہ پانی کی کمی (ڈی ہائیڈریشن) تھی لیکن اصل وجہ شاید دل کا دورہ تھا۔

خاتون کے شوہر نے انتظامیہ کو بتایا کہ ’ دائمہ دوران پرواز اچھی بھلی تھی اور اس نے کبھی بھی کسی تکلیف کی کوئی شکایت تک نہیں کی تھی، جہاز لینڈنگ سے قبل دائمہ نے واش روم جانے کا کہا باہر آنے کے بعد اس نے چکر آنےکی شکایت کی جس کے بعد وہ گرپڑی، دائمہ کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی لیکن بچایا نہ جاسکا‘۔

بعد ازاں، مرحومہ کی نمازہ جنازہ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں مدینہ کے جنت البقیع قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔خیال رہے کہ دائمہ رواں سال کے حج سیزن کے دوران سعودی عرب میں انتقال کرنے والی پہلی انڈونیشن خاتون بن گئیں۔

وزارتِ مذہبی امور نے 2024 کے حج سیزن کے دوران کم از کم 461 انڈونیشی حجاج کی اموات ریکارڈ کی تھیں جن میں سے بیشتر کی اموات ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے ہوئی تھی، کیونکہ گزشتہ سال سعودی عرب میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں