حج 1445 ہجری: تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع

مکہ مکرمہ: اس سال 1445 ہجری کے حج کو تاریخ میں سب سے زیادہ ہجوم والے حج کے اجتماعات میں شمار کیا جارہا ہے۔
سعودی شماریات اتھارٹی نے 1390 ہجری سے حج کے ریکارڈ مرتب کرنا شروع کیے تھے، اور تب سے حاجیوں کی تعداد کا مسلسل حساب رکھا جا رہا ہے۔ ان 56 سالوں میں، 100 ملین سے زیادہ حاجیوں نے سعودی عرب میں مناسک حج ادا کیے ہیں۔

1390 ہجری میں حجاج کی تعداد 10 لاکھ 79 ہزار 760 تھی، جبکہ 1399 ہجری میں پہلی مرتبہ یہ تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی، جب 20 لاکھ 79 ہزار 689 افراد نے فریضہ حج ادا کیا۔

حج کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 1433 ہجری میں عازمین کی تعداد نے 30 لاکھ کا ہندسہ عبور کیا، جو کہ واحد سال تھا جس میں 30 لاکھ سے زیادہ افراد نے حج کے مناسک ادا کیے۔

سال 1414 ہجری میں، 18 لاکھ 34 ہزار 780 افراد نے حج ادا کیا، جو کہ 30 لاکھ کے قریب ترین تھا۔ تاہم، 1441 ہجری کے بعد کورونا وائرس وبائی امراض کے سبب تعداد میں کمی واقع ہوئی۔

1441 ہجری میں صرف 10 ہزار عازمین نے حج ادا کیا، 1442 میں یہ تعداد بڑھ کر 58 ہزار تک پہنچی اور 1443 میں 9 لاکھ 26 ہزار 62 ہوگئی۔ گزشتہ برس 1444 ہجری میں، کورونا وبا کے بعد حاجیوں کی تعداد ایک بار پھر عروج پر پہنچی، جب 18 لاکھ 45 ہزار 45 افراد نے حج ادا کیا۔

شاہ عبدالعزیز کے دور حکومت میں حج کی تعداد میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ان کے دور حکومت میں حج کے راستوں اور ان کی حفاظت پر زبردست کنٹرول کی بدولت حاجیوں کی تعداد میں بڑی چھلانگ دیکھنے کو ملی۔

دوسری جنگ عظیم سے قبل سمندری راستوں کی وجہ سے حاجیوں کی تعداد 10 ہزار سے بڑھ کر 100 ہزار تک پہنچ گئی تھی، جبکہ جنگ کی وجہ سے یہ تعداد کم ہو کر 20 ہزار تک آگئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں