حج 2025 کیلئےضروری تیاریاں مکمل،رہنمائی کیلئے ٹول فری نمبرز جاری

جدہ(نامہ نگار)سعودی عرب میں حج 2025 کی تیاریاں پورے زور و شور سے جاری ہیں، وزارت حج وعمرہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حج 2025 کیلئےضروری تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں تا کہ عازمین کو دروان قیام مکہ مکرمہ ہر ممکن سہولت فراہم ہو سکے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج کی رہنمائی اور ان کی سہولت کیلئےٹول فری نمبرز جاری کیے ہیں جن کے ذریعے اہلکاروں سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

عازمین حج کی رہنمائی و دیکھ بھال کیلئے1966 نمبر مخصوص کیا گیا ہے، جبکہ صحت اور ایمرجنسی سروسز کیلئے977 پرکسی بھی وقت رابطہ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق امن عامہ کے حوالے سے 911 جبکہ وزارت حج کی خدمات معلوم کرنے کیلئے 937 نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

وزارت حج وعمرہ کے مطابق اس نمبر پر رابطہ کی سہولت عازمین حج کو 24 گھنٹے کی بنیاد پر فراہم کی جائے گی۔

دوسری جانب سعودی عرب میں حج اور عمرے کی خصوصی عبادت کیلئے آنے والوں کو ہنگامی طبی امداد کی فراہمی کیلئےاسکوٹر سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مملکت میں عمرہ اور حج کیلئےآنے والوں کیلئے خصوصی انتظامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ہنگامی طبی امداد کیلئے اب اسکوٹر سروس کا مدینہ منورہ میں بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسکوٹر سواروں پر مشتمل یہ عملہ عمرہ اور حج ادا کرنے والوں کو ہنگامی طبی امداد مہیا کرے گا، اب تک 91 افراد کو ان ٹیموں نے رش والے مقامات سے اسپتال منتقل کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں