پاکستانی ٹیلی ویژن کی اداکارہ حرا سومرو نے کہا ہے کہ حرام کام کرنے سے بہتر ہے کہ مرد چار شادیاں کرلے، کیوں کہ خدا نے اس کی اجازت دی ہے اور اس سے خواتین کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔
اداکارہ حرا سومرو حال ہی میں ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں اور اس دوران مختلف معاملات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ اگر کسی مرد کے پاس پیسہ ہے اور وہ سب کے ساتھ انصاف بھی کرسکتا ہے تو وہ بھلے چار شادیاں کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر مرد کو ان کی صحت، جسمانی صلاحیت اور مالی حالات اس بات کی اجازت دیتے ہیں اور وہ سمجھتا ہے کہ وہ سب کے ساتھ انصاف بھی کر پائے گا تو اسے ایک سے زائد شادیاں کرلینی چاہیے، وہ چار شادیاں بھی کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مردوں کی ایک سے زائد شادیوں پر بیویوں کا دل نہیں دکھنا نہیں چاہیے، انہیں قانونی اور مذہبی طور پر شادیوں کی اجازت ہے تو انہیں شادیاں کرنے دی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے شوہر بھی اگر دوسری شادی کرلیتے ہیں تو مجھے اس پر تکلیف نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی تمیز کا آدمی ہے اور تمیز کے ساتھ چاروں کو رکھ سکتا ہے تو وہ 4 شادیاں کرلے چاہے اس کے پیچھے کوئی بھی وجہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگ وجہ اداکارہ کے مطابق اگر کوئی مرد خود کو روک نہیں پا رہا، اس کی نیت اور ذہن ایسا ہے تو حرام کام سے بہتر ہے کہ اسے شادیاں کرنے دی جائیں۔
حرا سومرو نے کہا کہ کچھ مرد معاشرے میں ایسے ہیں جنہیں آپ نہیں سمجھا سکتے کہ ایک کے ساتھ وفادار رہیں تو اس سے بہتر کہ وہ حرام کام کریں آپ ان کو اجازت دے دو کہ وہ شادی کرلیں۔
حرا سومرو نے کہا کہ اگر کوئی مرد تنہائی میں خراب فلمیں، خراب تصاویر اور دوسرے خراب کام کرتا ہے اور وہ خود کو روک نہیں پاتا تو انہیں شادیاں کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہ انہیں شوہر کی دوسری شادی سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، کیوں کہ ان کی اپنی اور شوہر کی اپنی زندگی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ آج کل کی خواتین ہر کام کرنا چاہتی ہیں، وہ خود کمانا بھی چاہتی ہیں، گھر بھی چلانا چاہتی ہیں اور شوہروں کو بھی اپنی مرضی کے کام نہیں کرنے دینا چاہتیں۔
ان کے مطابق اگر وہ کام کریں گی، بچوں کی دیکھ بھال اور پرورش کریں گی تو وہ شوہر پر نظر نہیں رکھ سکتیں، وہ انہیں چھوڑ کر اپنے کیریئر، گھر اور بچوں پر توجہ دیں گی۔
اداکارہ نے اسی شو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد بھی کسی دوسرے شخص سے متعلق سوچنا یا خیال کرنے میں کوئی برائی نہیں، غلط تب ہوگا جب کوئی گناہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ گناہ سے متعلق سوچنے اور گناہ کرنے میں فرق ہوتا ہے، اگر کوئی شادی کے بعد بھی غلط کام کرے گا تو اسے گناہ کا عذاب ملے گا۔