حزب اللّٰہ نے نئے نامزد سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کردی

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کی سربراہی کیلئے نامزد رہنما ہاشم صفی الدین اسرائیلی حملے میں شہید ہوچکے ہیں۔ بیروت سے خبر ایجنسی کے مطابق حزب اللّٰہ نے ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کر دی۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ کے قائم مقام سربراہ ہاشم صفی الدین کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ہاشم صفی الدین کو 3 ہفتے پہلے بیروت پر حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ ہاشم صفی الدین حزب اللّٰہ کے سابق سربراہ حسن نصراللّٰہ کے کزن تھے۔ حزب اللّٰہ کے سابق سربراہ حسن نصراللّٰہ کو گزشتہ کے اواخر میں اسرائیل نے ایک حملے میں شہید کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں