حزب اللّٰہ کے شمالی اسرائیل میں راکٹ حملے، 2 اسرائیلی ہلاک

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے اسرائیل کے شہر نہریہ میں راکٹ حملے کیے، جس میں 2 اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل پر حزب اللّٰہ کی جانب سے 10 سے زیادہ راکٹ فائر کیے گئے جن میں سے کچھ فضا میں ہی تباہ کردیے گئے جبکہ کچھ مختلف مقامات پر آکر گرے۔

حزب اللّٰہ کے راکٹ نہریہ شہر میں ایک گودام پر بھی گرے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب حزب اللّٰہ نے تل ابیب کے قریب اسرائیلی ایئر بیس پر میزائل حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق حزب اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تل ابیب کے جنوب میں ایک ایئر بیس کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں