حزب اللہ کا اسرائیل کے ملٹری انٹیلی جنس یونٹ پر میزائل حملہ

حزب اللہ کی جانب سے دعویٰ سامنے آرہا ہے کہ میزائل لانچ آپریشن میں تل ابیب کے مضافات میں ملٹری انٹیلی جنس یونٹ کو نشانہ بنایا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے اسرائیل میں میزائل حملے کا اعتراف کیا گیا ہے،حملے کے باعث وسطی اسرائیل میں سائرن بج گئے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے کئے گئے متعدد میزائل حملوں کو روکا گیا جبکہ بعض میزائل اسرائیل میں گرے ہیں۔

قبل ازیں ترک صدر طیب اردوان نے غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے ایک سال مکمل ہونے پر کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کی قیمت چکانی پڑے گی۔رپورٹس کے مطابق ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی قاتل حکومت نے ہزاروں لوگوں کا قتل عام کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اپنے پیاروں کو کھونے والے غزہ کے فلسطینیوں اور لبنان کے متاثرین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں نسل کشی کا محاسبہ نہ کیا گیا تو دنیا میں کبھی امن نہیں ہوگا، اسرائیل کی نسل کشی، قبضے اور جارحیت کی پالیسی اب ختم ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں