بیروت: حزب اللہ نے پیجر اور واکی ٹاکی حملوں کے جواب میں اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنی پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق لبنان کے مسلح گروپ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے گزشتہ ہفتے لبنان میں پیجر اور واکی ٹاکی حملوں کے جواب میں رافیل کمپنی کے کمپلیکس پر میزائل داغے ہیں، جو الیکٹرانک آلات میں مہارت رکھتی ہے۔
حزب اللہ نے کہا کہ اس نے اسرائیل میں حیفہ کے شمال میں واقع کمپلیکس پر درجنوں فادی 1 اور فادی 2 میزائلوں کے ساتھ ساتھ کاتیوشا راکٹ فائر کیے ہیں۔حزب اللہ نے اس حملے کو منگل اور بدھ کو لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیل کی طرف سے کیے گئے وحشیانہ قتل عام کا ابتدائی ردعمل قرار دیا۔