’حزب اللہ کے حملوں میں 10 اسرائیلی فوجی ہلاک‘

حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی لبنان کے قصبے عودیسیہ میں 10 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان کے قصبے عودیسیہ کے مضافات میں مزید اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا ہے۔

بیان کے مطابق جمعہ کی شام 5:20 بجے فوجیوں پر مشتمل صہیونی فورس کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا گیا جس میں زخمیوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ 20 منٹ کے بعد ایک ہمر فوجی گاڑی جس کے اندر چار فوجی تھے پہلی فورس کی مدد کے لیے پہنچی تو اسے ایک گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا گیا، جس کی وجہ سے وہ ہلاک اور زخمی ہوئے۔اسرائیل کی فوج کو حالیہ دنوں میں حزب اللہ کے ساتھ سرحدی لڑائی میں کافی نقصان ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں کم از کم 10 اسرائیلی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں