حماس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز تل ابیب کے علاقے جافا میں ہونے والا حملہ اس نے کیا تھا۔حماس کے عسکری ونگ نے تل ابیب میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ دو حملہ آور، جنہوں نے منگل کی شام جافا میں ایک بلیوارڈ اور ٹرین اسٹیشن پر فائرنگ کی اس کے جنگجو تھے اور ان کا تعلق جنوبی مغربی کنارے کے شہر ہیبرون سے تھا۔
یہ حملہ اس سے چند لمحے پہلے ہوا جب ایران نے اسرائیل پر راکٹوں کا حملہ کیا جس سے لوگوں کو ملک بھر میں بم پروف پناہ گاہوں میں بھیج دیا گیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں فائرنگ اور چاقو زنی کا واقعہ پیش آیا ہے، واقعے میں 7 اسرائیلی ہلاک ہوگئے جبکہ 7 اسرائیلی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے دو حملہ آوروں نے تل ابیب ریلوے اسٹیشن پر اندھا دھند فائرنگ کی، شہریوں اور انسپکٹرز نے اپنے ذاتی ہتھیاروں سے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔