حماس نے 7 اکتوبر کے حملوں کی پہلی برسی پر تل ابیب پر راکٹ برسادیئے

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے 7 اکتوبر کے حملوں کی پہلی برسی کے موقع پر اسرائیلی شہر تل ابیب پر راکٹ برسادیے۔حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس نے غزہ پر اسرائیلی جنگ اور حماس کی “طوفان الاقصیٰ” آپریشن کی پہلی سالگرہ کے موقع پر تل ابیب کی جانب 5 راکٹ داغے گئے ہیں۔

القسام بریگیڈ کے ٹیلیگرام پر جاری ایک بیان کے مطابق گروپ نے کہا کہ یہ راکٹ اسرائیلی فوج کے عام شہریوں کے خلاف قتل عام اور ہمارے لوگوں کو جان بوجھ کر بے دخل کرنے کے جواب میں داغے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ کے خان یونس سے پانچ راکٹ داغے گئے۔ اسرائیل کی میگن ڈیوڈ ایڈوم ایمبولینس سروس کا کہنا ہے کہ حملے میں دو خواتین زخمی ہوئی ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ غزہ میں7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 41,909 افراد شہید اور 97,303 زخمی ہو چکے ہیں۔اسرائیل میں 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملوں میں کم از کم 1,139 افراد ہلاک اور 200 سے زائد افراد یرغمال بنائے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں