فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ قسام بریگیڈ نے شمالی غزہ میں 3 اسرائیلی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق قسام بریگیڈ نے ٹیلی گرام پر جاری ایک بیان میں بتایا کہ جنگجوؤں نے بیت لاہیا شہر کے شمال میں عباس کلیانی گول چکر کے قریب 3 صیہونی فوجیوں کو ہلاک کیا۔
بیت لاحیہ شمالی غزہ کا ایک شہر ہے جو جبالیہ اور بیت حنون کے قریب واقع ہے۔ تینوں شہر ایک ماہ سے جاری اسرائیلی فوج کے حملوں سے شدید متاثر ہیں۔اسرائیل کی جانب سے انسانی امداد کے داخلے سے انکار کے باعث دسیوں ہزار فلسطینی خوراک، پانی اور ادویات کے بغیر رہ رہے ہیں۔
چند روز قبل حماس کے عہدیدار عبدالرحمان نے عرب ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ عرب ممالک کو اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے چاہئیں اور اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے جو ممکن کوشش ہو سکے وہ کرنی چاہیے۔
عہدیدار نے کہا تھا کہ عرب ممالک جو اسرائیل کیساتھ تعلقات رکھتے ہیں فوری توڑ دیں عرب ممالک فلسطینی کاز کے ساتھ جڑیں اور ہمارے ساتھ کھڑے ہوں، اسرائیلی وزرا کے بیانات ثابت کرتے ہیں فلسطین کاز کو ختم کرنے کا منصوبہ ہے اسرائیل امریکا کی حمایت سے فلسطین کاز کو ختم کرنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا ہدف فلسطینیوں کے وجود اور شناخت کو ختم کرنا ہے اسرائیل کاہدف مقبوضہ مغربی کنارے پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا ہے مغربی کنارے میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک خطرناک منصوبہ ہے تمام فلسطینیوں کو اپنے مقصد اور سرزمین کا دفاع کرنا چاہیے فلسطینی عوام کےپاس واحد آپشن حق کادفاع اور مزاحمت ہے۔