حماس کی جانب سے صہیونی قبضہ جنگی جرم اور نیتن یاہو سے متعلق پاکستان کے بیان کا خیرمقدم

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے صہیونی قبضہ جنگی جرم اور نیتن یاہو سے متعلق پاکستان کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان صہیونیوں کے ہاتھوں نسل کشی کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں کی حمایت ہے۔

حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی اعلان مسلمانوں کے بنیادی مقصد کی حمایت میں تاریخی مؤقف ہے، تمام ممالک فاشسٹ قابض اسرائیلی ریاست کا بائیکاٹ کرنے کے اقدامات کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عالم اسلام فلسطینی عوام کی حمایت اور مدد کرنے کی کوششیں جاری رکھیں۔ تمام ممالک صیہونی ریاست پر غزہ میں جاری نسل کشی روکنے کےلیے ہر ممکن دباؤ ڈالیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں