حماس کی فوجی صلاحیتوں کا خاتمہ قریب ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کی فوجی صلاحیتوں کا مکمل خاتمہ کرنے کے قریب ہیں۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمتی گروپوں میں شدید جھڑپوں کے نتیجے میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

غزہ سے اسرائیلی علاقوں میں راکٹ حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خان یونس میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے ایک فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

علاوہ ازیں غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں مزید 25 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں