’حکومت دو مطالبات پورے کرے ورنہ ترسیلات زر روکنے کی کال دوں گا‘عمران خان

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ حکومت نے دو مالبات پورے نہ کیے تو ترسیلات زور روکنے کی کال دوں گا۔

ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی علیمہ خانم نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی نے تین دفعہ ایک ہی بیان دیا کہ تین سپریم کورٹ کے ججوں پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنائیں اور بے گناہوں قیدیوں کو رہا کریں۔

علیمہ خانم کے مطابق عمران خان نے کہا کہ اگر یہ دو مطالبات حکومت پورے نہیں کرے گی تو جلد ریمیٹنس روکنے کی کال دوں گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت گرنے کے بعد لاکھوں لوگ خط غربت کی لکیر سےنیچے چلے گئے ہیں اور لوگوں کو معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

علیمہ خانم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی خوشی سے تیار ہیں کہ وہ اپنی ترسیلات زر وطن نہیں بھیجیں گے، آپ اپنے ڈالر لے کر ملک سے باہر چلے جاتے ہیں اور غریب محنت کش مزدور باہر کام کر کے ڈالر پاکستان بھیجتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپ اسی ڈالر پر ملک چلا رہے ہیں اور واضح ہو گیا ہے کہ آپ کو اسی ڈالر کی فکر ہے۔علیمہ خانم نے کہا کہ پانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ لندن پلان کے مطابق پی ٹی آئی کو کرش کرنے کا ایجنڈا تھا، مرحلہ وار پارٹی کو کرش کرتے ہوئے انتخابی نشان بھی لیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں