حکومت منظم جرائم کے خلاف سخت اقدامات کرنے کیلئےپُرعزم ہے: روبی سہوتا

اوٹاوا(نمائندہ خصوصی)ممبرپارلیمنٹ روبی سہوتا”سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے جرائم کے خلاف کارروائی” نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ حکومت منظم جرائم کے خلاف سخت اقدامات کرنے کیلئےپُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت، پولیس ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ پرتشدد مجرموں کیلئے قانون مزید سخت بنایا جا سکے۔

“ہم اپنے تمام فرنٹ لائن افسران، پیل ریجنل پولیس اور ملک بھر کی پولیس ایجنسیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم ان کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے منظم جرائم کے خلاف بھرپور جنگ لڑ رہے ہیں،” روبی سہوتا نے پارلیمنٹ میں اپنے خطاب کے دوران کہا۔

پرتشدد مجرموں کیلئےضمانت حاصل کرنا مزید مشکل بنایا جائے گا.بار بار جرم کرنے والوں کیلئےسخت سزائیں نافذ کی جائیں گی.ٹورنٹو کے چیف آف پولیس کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے روبی سہوتا نے بتایا کہ گاڑیوں کی چوریوں میں 39 فیصد کمی واقع ہوئی ہے.

گھروں میں زبردستی گھسنے کے واقعات میں 42 فیصد کمی ہوئی ہے.قتل کے واقعات میں 67 فیصد کمی اورفائرنگ کے واقعات میں 46 فیصد کمی واقع ہوئی ہے.روبی سہوتا نے کہا، “یہ نتائج ہماری کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں اور ہم جرائم کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھیں گے۔”

حکومت کا یہ عزم کینیڈین عوام کو ایک محفوظ، منصفانہ اور پرامن معاشرہ فراہم کرنے کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں