حکومت نے خلیجی ممالک جانے والے محنت کشوں کو ٹیکس میں 7500 کی رعایت دیدی. ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کا اطلاق اکانومی کلاس پر ہوگا۔ایف بی آر حکام نے بتایا کہ خلیجی ملکوں میں مزدوروں کو ٹیکس میں ریلیف دیا گیا ہے، حکومت نے روزگار کے سلسلے میں گلف جانے والوں کو ٹیکس میں 7500 کی بڑی رعایت دی ہے، خلیجی ممالک جانیئوالے محنت کشوں کے فضائی ٹکٹ پر ایکسائز ڈیوٹی 5 ہزار روپے کردی گئی ہے۔محنت کشوں کےفضائی ٹکٹ پر ٹیکس 12 ہزار 500 روپے سے کم کر کے 5 ہزار روپے کیا گیا ہے، مزدوروں کو رعایت صرف اکانومی کلاس کے ٹکٹ پر ہوگی.ایف بی آر کے حکام نے بتایا کہ ایکسائز ڈیوٹی محنت کشوں کے ویزے پر سفر کرنے والے مسافروں سے وصول کی جائے گی۔محنت کشوں کو فی ٹکٹ 7 ہزار 500 روپے کا ریلیف ملےگا، ٹیکس پاسپوررٹ پر امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ بیورو کے تصدیق شدہ لیبر ویزے پر لیا جائیگا۔