پاکستان کے”روز ویلٹ ہو ٹل” کوایک سے تین بلین ڈالرز میں فروخت کی تیاریاں مکمل

نیو یارک(نمائندہ خصوصی)نیو یارک مین ہیٹن میں واقع ایک سو سالہ پاکستان” پی آئی اے” کی ملکیت اربوں ڈالرز کا قیمتی اثاثہ روز ویلٹ ہو ٹل کوایک بلین ڈالرز سے تین بلین ڈالرز میں فروخت کرنے کی تیاریاں مکمل کر لیں گئیں.نیو یارک سٹی نے یہ عمارت 220 ملین ڈالرز سالانہ پر کرائے پر لے رکھی ہے ۔

اس سال جون میں ہوٹل کا کنٹرول دوبارہ حکومت پاکستان کے پاس آ جائے گا ۔نیو یارک سٹی لینڈ مارک کمیشن کی طرف سے عمارت حوالے کرنے کی درخواست واپس لے لی گئی ہے۔نیو یارک میڈ ٹاؤن میں واقع قیمتی ہوٹل کی مالیت چار بلین ڈالرز سے زیادہ ہے۔نیو یارک میں 1924 میں تعمیر شدہ ایک سو سال سے زیادہ قیمتی اثاثہ پی آئی اے کی ملکیت ہے۔ہوٹل کی 18 منزلہ عمارت ، تین تہہ خانوں اور 1025 کمروں پر مشتمل ہے ۔

دنیا کی مشہور کمرشل رئیل اسٹیٹ کمپنی JLL ( Jones Langs La-Salee Incorporated ) کو فروخت کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے.اس قیمتی عمارت کی فروخت کے لندن کی مشہور کمرشل رئیل اسٹیٹ JLLجو دنیا بھر میں اس قسم کی قیمتی پراپرٹی کی خرید و فروخت کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اس ہوٹل کی فروخت کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق ہوٹل کی خرید میں چند امیر ترین افراد دلچسپی لے رہے ہیں۔قابل ذکر طور پر نیو یارک سٹی کے مئیر ارک ایڈم نے اس سو سالہ عمارت کیلئے نیو یارک سٹی لینڈ مارک کمیشن کی تحویل میں لئے جانے کی اپیل کو ختم کر دیا ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں