اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو صحت کے پیش نظر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے بیٹوں سے بات کرنے کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ہے اور ہر قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے لیے دو رکنی میڈیکل پینل تشکیل دیا گیا ہے جس میں ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر ندیم قریشی شامل ہیں۔ میڈیکل پینل نے ان کا معائنہ کرنا تھا اور معائنے کے بعد ہی اسپتال منتقلی کا حتمی فیصلہ کیا جانا تھا۔

