حکومت کا چین کی کیپٹل مارکیٹ میں پانڈا بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ، ذرائع

حکومت پاکستان نے چین کی کیپٹل مارکیٹ میں پانڈا بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پانڈا بانڈ کا حجم 30 کروڑ ڈالر تک ہونے کا امکان ہے۔ بانڈ ٹرانزیکشن کےلیے چین کی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ چین کی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں سے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔ متعلقہ ریٹنگ ایجنیسوں کو تکنیکی اور مالی تجاویز فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزرات خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں سے 29 جولائی 2024 تک دراخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ بانڈ کےلیے پیپلز ریبلک آف چائنا کی قانونی فرم کی خدمات بھی لی جائیں گی۔

ٹرانزیکشن کےلیے مقامی لیگل کونسل سے بھی 15 جولائی 2024 تک درخواتیں مانگ لی گئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ ریٹنگ اور لاء فرمز کا انتخاب بولی کے عمل کے ذریعے کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں