حیدرآباد: نوکری کا جھانسہ دے کر تین نوجوانوں کو برما میں فروخت کرنیکا انکشاف

حیدرآباد: نوکری کا جھانسہ دے کر تین نوجوانوں کو برما میں فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

حیدرآباد کے رہائشی تینوں نوجوانوں کے اہلخانہ نے برما میں پاکستانی سفیر کو خط لکھ کر معاملے سے آگاہ کردیا ہے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ کاشف حسین، فراز اور شیروز خان کو نوکری کا جھانسہ دے کر فروخت کیا گیا۔

اہلخانہ کے مطابق تینوں نوجوان 19 فروری 2024 گھومنے کے لیے گئے تھے، نوجوانوں کو ملزم نے برما میں نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر فروخت کردیا۔

نوجوانوں کے اہلخانہ کا بتانا ہے کہ برما پہنچنے پر نوجوانوں سے پاسپورٹ اور پیسے چھینے گئے، بیٹوں نے رابطہ کرکے بتایا گیا کہ انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اہلخانہ نے اپیل کی ہے کہ نوجوانوں کو بازیاب کرواکر انہیں ملک واپس لایا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں