خامنہ ای پر کوئی بھی حملہ مکمل جنگ کا سبب بن جائے گا:ایرانی صدر

تہران(ایجنسیاں)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای پر کسی بھی قسم کا حملہ مکمل جنگ کا سبب بن جائے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کو درپیش مشکلات کی بنیادی وجہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے عائد کی گئی غیر انسانی پابندیاں ہیں۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ سپریم لیڈر کے خلاف کسی بھی جارحیت کو ایرانی قوم کے خلاف کھلی جنگ سمجھا جائے گا اور ایران اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔