خرطوم: سوڈان حملوں میں ہلاکتیں 114 ہوگئیں: سربراہ ڈبلیو ایچ او

خرطوم(ایجنسیاں)ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے کہا ہے کہ سوڈان کے کنڈرگارٹن اور اسپتال پر جمعرات کے حملوں میں مجموعی طور پر 114 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان حملوں میں 35 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

سربراہ ڈبلیو ایچ او کے مطابق سوڈانی صوبے ردفان پر ہونے والے حملوں میں 63 بچوں سمیت 114 افراد ہلاک ہوئے۔خبر ایجنسی کے مطابق سربراہ عالمی ادارہ صحت نے سوڈان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ سوڈان کی ریپڈ سپورٹ فورس نے صوبہ ردفان کی ہیگلگ آئل فیلڈ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔