لاہور: پاکستانی اسکرپٹ رائیٹر، ہدایتکار و شاعر خلیل الرحمان قمر کو اغوا کے بعد بھاری تاوان وصول کر کے چھوڑنے کا دعویٰ کردیا گیا۔ متنازع بیانات اور ڈراما اسٹوریز کے سبب شہ سرخیوں کا حصہ بننے والے خلیل الرحمان قمر ماضی میں کبھی عورتوں کے حق میں تو کبھی عورتوں کے مخالف بیانات دینے کے سبب چرچوں میں رہ چکے ہیں۔حال ہی میں وہ ایک ٹی وی شو میں خاتون کے ساتھ لفظی تکرار کے سبب ایک مرتبہ پھر شہ سرخیوں میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہے جس کے بعد انکا اداکار نعمان اعجاز سے نفرت کا اعتراف کرنا بھی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا لیکن اب خلیل الرحمان کو شہ سرخیوں میں جگہ انکے اغوا کی وجہ سے ملی ہے۔پولیس ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ خلیل الرحمان قمر کو چند روز قبل ایک گروہ نے اغوا کرلیا تھا اور ان کو اس دوران تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔رپورٹس کے مطابق اغواکاروں نے خلیل الرحمان کو چھوڑنے کیلئے بطور تاوان بھاری رقم وصول کی جس کے بعد انہیں رہا کیا۔پولیس نے یہ بھی بتایا کہ معروف لکھاری قانونی کارروائی سے گریز کر رہے ہیں اسی لیے انہوں نے اپنے اغوا کی ایف آئی آر بھی نہیں کٹوائی ہے اور اس حادثے کی تفصیلات زبانی ایک اعلیٰ پولیس افسر کے ذریعے دی ہے۔رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے خلیل الرحمان کو اس بات پر آمادہ کیا جارہا ہے کہ وہ قانونی کارروائی کریں اور اغواکاروں کو پکڑنے میں پولیس کی مدد کریں۔واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر کے سپر ہٹ ڈراموں میں صدقے تمھارے ، میرے پاس تم ہو اور پیارے افضل شامل ہیں جبکہ انکی ہٹ فلموں میں پنجاب نہیں جاؤنگی اور لندن نہیں جاؤنگا ؤ شامل ہیں۔
حالیہ خبریں
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days