خلیل الرحمٰن قمر کو بلیک میل کرنے کے لیے لگائے گئے کیمرے کی ویڈیو لیک

پاکستانی معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو بلیک میل کرنے کے لیے لگائے گئے کیمرے کی ویڈیو سامنے آگئی۔خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرکے تاوان کا مطالبہ کرنے والے گروہ نے خفیہ کمروں سے ریکارڈ کی گئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک کر دی گئی۔ مرکزی ملزم حسن شاہ اور لڑکی نے کیمرے کی جگہ کا تعین کیا۔لڑکی نے ملزم حسن شاہ کوڈائریکشن دی کہ کیمرہ یہاں لگایا جائے یا وہاں لگایا جائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس نے خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرکے تاوان مانگنے والے گینگ کے ماسٹر مائنڈ کو ساتھی سمیت گرفتار کیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم حسن شاہ اور اس کے ساتھی رفیق کو پشاور سے گرفتار کیا گیا ہے، جو خواتین سمیت 12 ارکان پر مشتمل گروہ کا مرکزی کردار ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرکے تاوان مانگنے کی واردات 15 جولائی کو ہوئی تھی جبکہ مقدمہ 6 دن بعد 21 جولائی کو درج ہوا۔

اپنا تبصرہ لکھیں