خواتین خوبصورتی یا باورچی خانے تک محدود نہیں: ثانیہ مرزا

بھارتی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو ان کی صلاحیتوں اور کارناموں کی وجہ سے بہت سے لوگوں ایک رول ماڈل کا درجہ دیتے ہیں، انہوں نے معاشرے میں خواتین کے کردار کو خوبصورتی سے بیان کر دیا۔

اگرچہ دنیا بھر میں خواتین تمام تر سماجی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں، لیکن جنوبی ایشیائی ممالک میں اب بھی معاشرہ خواتین کو محدود کردار میں ہی دیکھتا ہے۔

37 سالہ سابقہ خاتون کھلاڑی کا ماننا ہے کہ خواتین صرف خوبصورتی یا باورچی خانے تک محدود نہیں ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اس سے کہیں زیادہ ہیں جو معاشرہ انہیں بنانا چاہتا ہے۔
بیک وقت ماں اور مشہور شخصیت کا کردار نبھانے والی ثانیہ مرزا نے انسٹا اسٹوری میں اپنے ایک انٹرویو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں ان کا بیان درج ہے، ان کے خیال میں خواتین سے صرف یہ امید نہیں کرنا ہے کہ وہ خوبصورت نظر آئیں اور کھانا پکائیں، بلکہ وہ اس سے کہیں زیادہ کر سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی سابقہ ٹینس کھلاڑی ریٹائرمنٹ کے بعد ان دنوں اپنے 6 سالہ بیٹے اذہان مرزا ملک کی پرورش کے ساتھ ساتھ مختلف کمرشلز میں بھی نظر آ رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں