خوبصورت اور کنوارے عمران عباس انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانیوالے اداکار بن گئے

پاکستانی خوبرو، نوجوان اداکار، گلوکار، ماڈل و ٹی وی میزبان عمران عباس پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے اداکار بن گئے ہیں۔

پاکستان ڈرامہ شائقین کے ہر دلعزیز اداکار عمران عباس نے جیو انٹرٹینمنٹ کے متعدد بلاک بسٹر ڈرامہ سیریلز میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جن میں ’خدا اور محبت‘، ’محبت تم سے نفرت ہے‘ اور ’احرامِ جنوں‘ سرِ فہرست ہیں۔

یاد رہے کہ 41 سالہ عمران عباس متعدد بار اپنی خوبصورت شخصیت اور منفرد چہرے کے خدو خال کے سبب مردوں کے مقابلۂ حسن میں پہلا نمبر بھی حاصل کر چکے ہیں۔

اداکار تاحال کنوارے ہیں جن کا دور دور تک شادی کا ارادہ نہیں ہے۔

عمران عباس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 9 ملین ہو گئی ہے جس میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔

عمران عباس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نظر دوڑائی جائے تو اُنہوں نے آج تک 3,064 پوسٹس اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

9 ملین صارفین عمران عباس کو فالو کر رہے ہیں جبکہ عمران عباس صرف 260 اکاؤنٹس کو فالو بیک کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی اداکاراؤں میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے کا اعزاز اداکارہ ہانیہ عامر کے پاس ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں