پاکستان کی فلموں اور ٹی وی کے نامور اداکار احسن خان کی معروف بھارتی شاعر و گیت نگار جاوید اختر سے دبئی میں ملاقات ہوئی۔اس موقع پر احسن خان نے کہا کہ ہمیں اپنے ڈراموں اور فلموں کی کہانیوں میں محبتوں کو اجاگر کرنے کی زیادہ ضرورت ہے، کیوں کہ دنیا میں پہلے ہی بہت نفرتیں اور دشمنی پھیل چکی ہے۔
یاد رہے کی اداکار احسن خان کو دبئی میں منعقدہ تین روزہ تہذیب فیسٹیول میں مہمان خصوصی کے طور پر بلایا گیا تھا، جہاں ان کے ساتھ مشہور لکھاری جاوید اختر اور معروف ڈائریکٹر سنجے گپتا بھی موجود تھے۔ انہوں نے اسٹیج پر بہت اچھی طرح سے بات کی اور محبت اور امن کا پیغام دیا۔
احسن خان کا کہنا تھا کہ دنیا پہلے ہی نفرت اور جنگوں سے بھری ہوئی ہے، ہمیں اپنی کہانیوں میں محبت پر زیادہ بات کرنی چاہیے۔اس موقع پر جاوید اختر نے بھی احسن خان کے لیے ایک خاص پیغام لکھا۔ یہ سب سن کر بہت اچھا لگا۔