دبئی:دوسری مہنگی ترین کرکٹ لیگ ILT20 کے تیسرے سیزن کا آغاز

دنیا کی دوسری مہنگی ترین کرکٹ لیگ ILT20 کے تیسرے سیزن کا آغاز دبئی میں ہوگیا 3 پاکستانی کھلاڑی بھی لیگ کا حصہ ہیں.متحدہ عرب امارات کی ILT20 کرکٹ لیگ جیسے دبئی کی دوسری مہنگی ترین لیگ کا درجہ حاصل ہے .لیگ کا آغاز دبئی میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگیا.بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہد کپور ،پوجا ہیگڑے اور سونم باجوہ اپنے دلکش پرفارمنس سے تقریب کو چار چاند لگائے.

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہد کپور، پوجا ہیگڑے اور سونم باجوہ نے ایک بلاک بسٹر افتتاحی تقریب کی قیادت کی ۔ خطے کے سب سے بڑے ٹی 20 ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب اور ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے لئے مشہور ’’رنگ آف فائر‘‘ کا اہتمام کیا۔ بالی ووڈ اداکار و پروڈیوسر جیکی بھگنانی اور مشہور میزبان ردھیما پاٹھک بھی اس جشن میں شریک تھیں.

قبل ازیں ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل 6 ٹیموں کے کپتانوں نے پریس کانفرنس میں ٹورنامنٹ کی جیت کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے اپنی توقعات بیان کی.آئی ایل T20 میں 3 پاکستانی پلیئرز فخرزمان،اعظم خان اور محمد عامر بھی ایکشن میں دیکھائی دے دینگے .ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ کا فائنل 9 فروری کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا .

اپنا تبصرہ لکھیں