دبئی (سپورٹس ڈیسک) — ایشین کرکٹ کونسل (ACC) کے سربراہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے چیئرمین، محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کے آغاز کے موقع پر دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں تمام ٹیموں کے کپتانوں سے ملاقات کی اور انہیں کامیابی کیلئےنیک خواہشات بھی پیش کیں
محسن نقوی نے ہر کپتان کا ذاتی استقبال کیا، جن میں شامل تھے.
سلمان علی آغا (پاکستان)
سریا کم یر یادو (انڈیا)
راشد خان (افغانستان)
لٹن داس (بنگلہ دیش)
یاسم مرتضیٰ (ہانگ کانگ)
چاریتھ اسلنکا (سری لنکا)
محمد وسیم (یو اے ای)
جتندر سنگھ (عمان)
اس موقع پر ایشیا کپ 2025 کے ٹرافی کی نقاب کشائی بھی ہوئی، جس کے بعد کپتانوں نے میڈیا سے گفتگو میں اپنے عزم اور توقعات کا اظہار کیا .یہ ملاقات اسٹیڈیم میں ٹرافی راؤنڈ کے آغاز سے قبل ہوئی، جہاں تمام کپتانوں نے محسن نقوی سے مصافحہ کیا—اجتماعی تعاون اور کھیل کے تئیں احترام کا مظاہرہ کرتے ہوئے—جس کی ایک تصویر خاصی وائرل بھی ہوئی .

