دبئی:یومِ آزادی پاکستان کی تقریب میں پاکستانی نژاد صحافی اشفاق احمد کو ایوارڈ

دبئی (بیورورپورٹ) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی تقریبات کے دوران ایک سینئر پاکستانی نژاد صحافی اشفاق احمد کو خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ تقریب دبئی ایکسپو سٹی کے دبئی ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہوئی، جسے منتظمین نے دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اجتماع قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق گلف نیوز کے سینیئر صحافی اشفاق احمد، جو گزشتہ تقریباً تین دہائیوں سے متحدہ عرب امارات میں مین اسٹریم صحافت سے وابستہ ہیں کو ’جشنِ آزادی 2025‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ متحدہ عرب امارات کے وزیرِ برداشت و ہم آہنگی شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی، اماراتی و پاکستانی حکام، سفارت کاروں، اقتصادی نمائندوں اور سماجی رہنماؤں کی موجودگی میں پیش کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں