دبئی (نمائندہ خصوصی) دبئی ایئرپورٹ کے قریب ڈرون گرنے کے باعث آگ لگ گئی جسے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔دبئی میڈیا آفس کے مطابق شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
دبئی حکام کا کہنا ہے کہ ایک ڈرون نے ایندھن کے ٹینک کو نشانہ بنایا تاہم واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔واقعے کے بعد دبئی ایئرپورٹ کی جانب آنے والی پروازوں کو عارضی طور پر فضا میں روک لیا گیا جبکہ کچھ پروازوں کو فضا میں ہی انتظار کروایا گیا۔عالمی فلائٹ مانیٹرنگ ویب سائٹس نے بھی پروازوں کی صورتحال سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
قبل ازیں ایران نے دبئی اور دوحہ کے مخصوص علاقوں میں ممکنہ حملوں کے حوالے سے وارننگ جاری کی تھی۔ایران کے میڈیا آپریشنز سینٹر نے خبردار کیا تھا کہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران دبئی اور دوحہ کے مخصوص علاقوں کے رہائشی ممکنہ حملوں کے پیش نظر علاقہ خالی کر دیں۔

