دبئی(غیر ملکی میڈیا)دبئی حکومت نے شہر کو سبز و شاداب بنانے کیلئے ایک نئے گرین منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت آئندہ 4 سال میں 15 لاکھ درخت لگائے جائینگے اور 120 نئے پارکس تعمیر کیے جائیں گے۔
دبئی حکومت نے 4 ارب درہم کے واٹر اینڈ گرین اسپیس روڈ میپ 2030 کا اعلان کیا ہے، جسے بلدیہ دبئی نے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2026 کے دوران متعارف کرایا۔ منصوبے کے مطابق دبئی میں 200 نئے اسپورٹس اور تفریحی مقامات قائم کیے جائیں گے، جبکہ ہر سال 3 نئے پبلک بیچز بھی بنائے جائیں گے اور ساحلی سہولیات میں 400 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق سمندر کنارے عوامی ساحلی سہولیات میں واک، جاگنگ اور سائیکل ٹریکس شامل ہوں گے، جس کا مقصد شہریوں کو صحت مند، خوشگوار اور ماحول دوست طرزِ زندگی فراہم کرنا ہے۔

