دوسری جانب، پنجاب کے مختلف اضلاع میں دفعہ 144 کے نفاذ کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ ایک شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کے منصوبہ بند احتجاج کو روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کی، جس سے شہریوں کے پُرامن اجتماع کے آئینی حق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے سیاسی مقاصد کے تحت دفعہ 144 کا نفاذ کیا تاکہ پی ٹی آئی کو مختلف شہروں میں احتجاج کرنے سے روکا جا سکے۔ درخواست میں صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔