دنیا کی تیز ترین ایتھلیٹ کون ہیں؟ نام سامنے آگیا

پیرس میں جاری 2024 کے سمر اولمپکس میں سینٹ لوشیا کی 23 سالہ سپرنٹر جولین الفریڈ نے خواتین کے 100 میٹر دوڑ کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جس کے بعد جولین ایلفرڈ نے دنیا کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ اعزاز اپنے نام کرلیا، جولین ایلفرڈ نے 100 میٹر دوڑ کا فاصلہ دس اعشاریہ سات دو سیکنڈز میں طے کیا۔

جولین الفریڈ 10 جون 2001 کو سیسرون، کاسٹریس، سینٹ لوشیا میں پیدا ہوئیں۔ انہیں اپنی ابتدائی زندگی میں اہم چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔

خاص طور پر جب وہ صرف 12 سال کی تھیں تو اپنے والد کو کھونا پڑا۔ اس واقعہ نے اس کی پرورش پر گہرا اثر ڈالا اور انہیں ایتھلیٹکس میں سبقت حاصل کرنے کی ترغیب دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں